پیر، 2 اکتوبر، 2006

اردو بلاگرز

ویسے تو سارے اردو بلاگرز اپنی مثال آپ ہیں اور سب کی تحریریں لاجواب بھی ہوتی ہیں مگر ان میں سے کچھ بلاگرز کی تحریروں کو میں ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں ۔ ان میں سے خاور کھوکھر ، افضل صاحب ( میرا پاکستان والے ) افتخار احمد بھوپال ، اردو دان اور بدتمیز اول ( ایم ایس این سپیس والے ) قابلِ ذکر ہیں۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ باقی اردو بلاگرز کی تحریروں کو میں پسند نہیں کرتا مگر قابلِ ذکر بلاگرز کی تحریروں میں ایک علیحدہ چاشنی ہے۔ان کی سب تحریروں میں کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا ہے کہ بندہ سوچتا رہ جائے اور خود کو نوچتا بھی۔
بدتمیز اول اور خاور کھوکھر کی حالیہ تحریریں پڑھیں لطف آ گیا۔خاصی تلخ تحریریں تھیں کوشش کی کہ دونوں کے بلاگ پر جا کر تبصرہ بھی کروں مگر دونوں کے بلاگ میری پہنچ سے باہر تھے۔بلاگ سپاٹ اب پی کے بلاگ سے بھی نہیں کھلتا شاید کہ پاکستان میں اس پراکسی کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔اور ایم ایس این سپیس میرے جیسے غریب آدمی کے براؤزر کو ویسے ہی بلاک کر دیتی ہے۔
میرا ان دونوں دوستوں اور دوسرے بلاگ سپاٹ والے دوستوں کو یہ مشورہ ہے کہ برائے مہربانی کچھ پیسے ویسے خرچ کر کے اپنا کوئی انتظام کریں۔تاکہ ہم جیسے لوگوں کا بھلا ہو کیونکہ آپ ہیں کہ آپ سب دوستوں کو اس چیز کا احساس ہی نہیں ہے کہ آپ کی تحریروں کو پڑھنے کے لئے کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں۔ویسے آپس کی بات ہے کہ اتنے جتن تو ہم نے کبھی کسی حسینہ کو منانے کے لئے نہیں کئے۔

4 تبصرے:

  1. میں آپنی تقریباً ساری معقول بلاگ کی پوسٹیں یہاں بهی پوسٹ کرتا ہوں ـ
    http://urdu.noosblog.fr/urdu/
    آپ اس کو بهی دیکھ لیں ـ مگر اس بلاگ کا ٹمپلیٹ فرانسیسی میں ہے ـ
    باقی کسی اور جگه په اپنا بلاگ بنانے کے لئے آپ کا مشوره کیا هے ـ
    یعنی تکنیکی طور پر کیسے ـ
    میرے پاس نیٹ پر جگه تو هے ـ
    کیااس سے کام چل سکتا هے ـ
    khawar.riereta.net/
    یاپهر اس پر
    http://www.lesdiplos.com/
    انشاء اللّه میں اگلے ہفتے پاکستان آ رہا ہوں
    آگر ہو سکے تو آپ سے اور پردیسي بهائی سے ملاقات کي چاہت ہے ـ

    جواب دیںحذف کریں
  2. ست بسم اللہ سرکار ۔ جم جم آؤ۔ ہمیں بھی آپ سے ملنے کی چاہت ہے ۔ باقی سائٹ کی تکنیکی معلومات آپ کو پردیسی بھائی سے مل سکتیں ہیں۔ویسے اس سلسلہ میں میں بھی ان سے بات کروں گا

    جواب دیںحذف کریں
  3. Bhaai, aap kay blog kay hawalay say main Janab Kartoos khan sahab ko dili mubarakbad paish karna chahti hoon jo unhon nay yahodion kay hawalay say likha hay,pahlay main rejestration karwanay ki koshish kar rahi thi laikin na ho paya dobara phir koshish karon gi Insha Allah laikin filhaal unko is shandar mazmoon kay liay mubarakbad aap kay tawasut say pohncha rahi hon umeed hay aap bura na manaain gay,Jazak Allah,

    جواب دیںحذف کریں
  4. سلام
    آپ کے دل کی آواز تو ہم نے کافی پہلے سن لی تھی مگر ہماری ایک اضافی خوبی سست الوجود ہونا ہے۔ جس کے باعث ہم کسی کام کے نہیں۔ ہمنے یہ سب تو جولائی ہی میں کر لیا تھا مگر ابھی تک اس سے مطمئن نہیں لہذا اس کو ابھی تک پبلک نہیں کیا۔ خیر ابھی تک ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور آپکو تو پتا ہے سست ہیں تو جیسے کر رہے ہیں اس کا اندازہ کر لیں۔ لنک آپکو میل کر دیتے ہیں گزارش ہے اس کو پبلک نہ کیجئے گا۔

    جواب دیںحذف کریں

Featured Post

جاوید اقبال ۔ 100 بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی

  جاوید اقبال:  100  بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی لاہور، پاکستان کا ایک مصروف شہر، جہاں گلیوں میں بچوں کی آوازیں گونجتی تھیں ...