تمام محترم اردو بلاگرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اب آپ ہمارے اردو راکٹ پر اپنی اور تمام اردو بلاگرز کی تحریروں کا ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔آپ اپنی تحریروں کے علاوعہ بی بی سی اردو ، جنگ اردو اور بوریت ڈاٹ کوم کی تحریروں کو بھی ایک جگہ ہی پڑھ سکتے ہیں۔
اگر آپ کی فیڈ ہمارے اردو راکٹ میں شامل نہیں ہے تو ذیل میں دیے گئے برقی پتہ پر آپ اپنا آر ایس ایس ایڈریس ہمیں لکھ بھجیے۔
اگر آپ کی فیڈ ہمارے اردو راکٹ میں شامل نہیں ہے تو ذیل میں دیے گئے برقی پتہ پر آپ اپنا آر ایس ایس ایڈریس ہمیں لکھ بھجیے۔
sheikho@gmail.com
آپ نے اردو راکٹ شروع کرکے اچھا کام کيا ہے۔ مبارک ہو
جواب دیںحذف کریںشکریہ آپ کا
جواب دیںحذف کریںاردو راکٹ شروع کرنے سے میرا مقصد صرف اردو کی ترویج کی طرف ایک قدم آگے اور بڑھانا ہے۔ اردو سیارہ اپنی جگہ اہم ہے اس کی افادیت اور محترم بلاگروں خصوصاً ذکریا صاحب کی اس پر محنت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ جہاں ایک ہے وہاں دو تین بھی ہوں تو بجائے نقصان کہ ہم زیادہ فائدہ حاصل کریں گے۔
اختلافات اپنی جگہ سہی مگر ذکریا اور آپ جیسے محترم دوستوں کی اردو میں ترویج اور خوبصورت اور اہم تحریروں کی افادیت سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
میں یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ میری اس کاوش کو اردو سیارہ سے مقابلے کا ذمہ دار نہ جانا جائے۔اور میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ سر اجمل ، آپ اور سب محترم دوست ملکر اردو سیارہ کے معاملات کو خوش اسلوبی سے سلجھائیں تاکہ ہم ایک خاندان کی طرح رہ سکیں