پیر، 27 مئی، 2013

اردو محفل میں عسکری کے ساتھ گزارے چند لمحات

عسکری ( عمران ) ایک محنتی ، خوبصورت اور باعمل انسان ۔۔ میری اس سے کبھی ذاتی ملاقات نہیں ہوئی ، ذاتی ملاقات تو دور کی بات ٹھرتی ہے میری تو اس سے کبھی میل کے زریعہ سے بھی ملاقات نہیں ہوئی ۔۔ وہ کہتے ہیں نا کہ کچھ انسان ایسے ہوتے ہیں جو دل کو بھاتے ہیں تو بس عسکری ایسا ہی ایک انسان ہے ۔تھوڑا ضدی ہے مگر دل کا انتہائی نرم ۔۔۔ سوچتا خود ہی ہے اور اسی سوچ پر سب کو پرکھتا ہے ۔اپنی سوچ کے بارے میں کسی سے مشورہ لینے سے اسے جھجھک محسوس ہوتی ہے ۔۔
بہت سی چیزوں سے متنفر ہے ۔ خود کو تکلیف دینے میں شاید اسے مزا آتا ہے ۔۔ ویسے بھی اکیلا پن تکلیف دہ ہی ہوتا ہے
محبت کا بھوکا ہے ۔۔۔ میں نے کہا تھا جاؤ ماں کی دعائیں اور پیار لے لو ۔۔۔ مگر شاید اسے وقت ہی نہیں ملا ۔۔۔ اگر وہ ماں کو فون ہی کر لیتا تو شاید اسے سکون آجاتا۔
اب مجھ سے متنفر ہے ۔۔۔ ۔۔۔
سوچتا ہوں محفل کو چھوڑنے سے قبل مجھے اسے بتانا ضرور چاہئے تھا



1 تبصرہ:

Featured Post

جاوید اقبال ۔ 100 بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی

  جاوید اقبال:  100  بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی لاہور، پاکستان کا ایک مصروف شہر، جہاں گلیوں میں بچوں کی آوازیں گونجتی تھیں ...