اتوار، 13 اکتوبر، 2013

علماء سُو کے بعد شعراء سُو پر تحریر زنی

فیس بک کی شخصیت عبدالمختار صاحب کہتے ہیں کہ
"پاکستان" کا کوئی شاعر ،ادیب یا لکھاری۔۔۔غربت،بھوک،افلاس یا مہنگائی وغیرہ سےنہ مرا ہے اور نہ مرے گا !!
یہ ہہت ہی سخت جان مخلوق ہے.....!

ہم یہ کہتے ہیں کہ ،
آپ اگر نظر کا زاویہ تھوڑا وسیع کر لیں تو پوری دنیا میں آج تک کوئی بھی شاعر غربت ، بھوک و افلاس یا مہنگائی سے نہیں مرا ۔۔۔۔ البتہ شاعروں نے اپنے شعروں کے زریعہ سے آج تک لاکھوں انسانوں کو غربت ، بھوک و افلاس اور مہنگائی سے ٹھکانے ضرور لگایا ہے ۔
اگر کوئی غلطی سے ساغر صدیقی جیسے اکا دکا عظیم شاعر کی مثال دینا چاہے تو اسے یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ایسے شاعر غربت ، بھوک و افلاس اور مہنگائی وغیرہ سے نہیں بلکہ چرس ، گانجا ، افیون ، بھنگ ، شراب ، مارفین کے انجکشن ، ڈیزی پام کی گولیوں اور دیگر نشوں سے زندگی کی رعنائیوں کو سمییٹتے ہوئے اب اپنے مقبروں میں آرام فرما ہیں ۔

دیکھا جائے تو ویسے بھی ہمارے شعرا کرام نے عوام کی خدمت کی بجائے کنجر خانوں اور نگار خانوں کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کی خوبصورت اور دلفریب شاعری سے مزین کانوں میں رس گھولتے ہوئے گانوں نے نوجوان نسل کے ساتھ ساتھ بوڑھوں کو بھی جہنم کا ایندھن بنا دیا ہے ۔
اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ انہی عظیم شعرا کرام نے حسین زلفوں میں جوؤں کا ذکر کئے بغیر اپنے شعروں کی خوشبو سے ازہان کو معطر کر کے نوجوان نسل کو تعلیم سے دور کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقی کے گہرے سمندر میں پھینکنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے



8 تبصرے:

  1. ہاں ہاں‌واقعی کسی بھی شاعر نے حسینہ کی زلفوں میں جوئوں اور لیکھون‌کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
    حسینہ کو کھرک پڑنے یا کہ غسل سے پرہیز کا ذکر بھی نہیں‌ملتا ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. ہاہاہاہاہااہاہا ۔۔۔ کیا خوب کہا ہے
    تہاڈا وی کوئی جوڑ نہیں پا جی
    :razz:

    جواب دیںحذف کریں
  3. عملی زندگی کا نمونہ پیش کیا ہے آپ نے ۔ لیکن یہ بات ہے عمومی ۔ استثنٰی تو بہرحال ہوتا ہی ہے ۔ کچھ ایسے شاعر بھی ہیں جنہوں نے آدمی کو زندگی کے عملی پہلو سے روشناس کرایا یعنی شیخ سعدی ۔ الطاف حسین حالی ۔ علامہ اقبال وغیرہ

    جواب دیںحذف کریں
  4. آپ کی بات سو فیصد صحیح ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے کہ شیخ سعدی ۔ الطاف حسین حالی ۔ علامہ اقبال اور دیگر نامور شعراء کرام قوم کے لئے مشعل راہ ثابت ہوئے ہیں۔
    ہم نے بھی ان تمام معزز تمام شعراء کرام کو اپنی تحریر میں شامل نہیں کیا۔ صرف شعراء سُو کو کیا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. جی درست فرمایا۔۔۔ لیکن اقبال، حالی اور سعدی سی کہیں زیادہ مزیبی علمی اور حالات حاضرہ سے متعلق شاعری غالب نی کی ہے۔۔۔ ذرا دیکھنے کو نگاہ چاہئے
    پوری cosmology، کونیات، فلسلفہ کائنات، مذھبیات، مقصد تخلیق۔۔۔ کو گویا پہلی بار 'سمندر کو کوزے مین بند کردیا'
    نہ تھا کچھ تو خدا تھا، نہ ھوتا کچھ تو خدا ہوتا
    ڈبویا مجھکو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

    جواب دیںحذف کریں
  6. ۔۔۔غالب کے بارے میں ناوابی و ملوکی شاعر کا نقطہ نظر علما سو سے درامد کردہ عصبی نظریہ ھے

    جواب دیںحذف کریں
  7. https://plus.google.com/105080068098924178830/posts/G2qBdPvmZtj

    جواب دیںحذف کریں
  8. محترم یاسر برادر
    ہم نے کب غالب بابا کو شعراء سُو میں شمار کیا ہے۔ہمارا اوپر محترم افتخار اجمل بھوپال صاحب والا تبصرہ غالباً آپ نے غور سے نہیں پڑھا ۔۔۔۔۔۔ ہم نے لکھا ،
    ۔'' شیخ سعدی ۔ الطاف حسین حالی ۔ علامہ اقبال اور دیگر نامور شعراء کرام قوم کے لئے مشعل راہ ثابت ہوئے ہیں '' ۔
    اب یہاں ہم نے غلطی یہ کی کہ طوالت کی وجہ سے مرزا غالب بابا کا نام اور دوسرے تیسرے نامور شعراء کرام کو '' نامور شعراء کرام '' لکھ مارا
    آپ ناراض نہ ہوں بلکہ آپ بے فکر اور بے دھڑک ہوکر غالب بابا جی کو ھی اس میں شامل کر لیجئے۔۔۔۔ ہماری جانب سے وہ پہلے ہی شعراء سُو میں شامل نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اپنے غالب بابا کی سب سے زیادہ غزلیں نگار خانوں میں ہی سنی بلکہ بجائی جاتی ہیں۔
    اس کے باوجود بھی ہم انہیں شعراء سُو میں شمار نہیں کرتے کیونکہ ہم ذاتی طور بھی غالب بابا کے کلام کے متعرف ہیں

    جواب دیںحذف کریں

Featured Post

جاوید اقبال ۔ 100 بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی

  جاوید اقبال:  100  بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی لاہور، پاکستان کا ایک مصروف شہر، جہاں گلیوں میں بچوں کی آوازیں گونجتی تھیں ...