بدھ، 8 مارچ، 2006

چند اشتہار اور آف دی ریکارڈ باتیں

لاہور کے دل انارکلی بازار میں بسنت کے لئے چھت موجود ہے۔
20x28
خوبصورت لوکیشن ۔آزادانہ ماحول ۔ علیحدہ سیڑھیاں
رابطہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
------------------------------------------------------------
اندرون لوہاری گیٹ میں بسنت کے لئے بہترین اور کھلی چھت
بسنت کی رات اور پورے دن کے لئے رابطہ قائم کریں
لائیٹنگ کا مکمل انتظام
رابطہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
------------------------------------------------------
بسنت کے لئے چھت موجود ہے
بھاٹی دروازہ کے اندر خوبصورت لوکیشن
کباب اور چانپیں بنانے کا مکمل سامان اور لائٹنگ کی اضافی سہولت موجود
رابطہ۔۔۔۔۔۔۔
----------------------------------------------
ہیلو۔۔۔
کیا حال ہیں جناب
کون صاحب بول رہے ہیں
وہ جی آپ کا اشتہار اخبار میں پڑھا تھا
اوہ اچھا،آپ کو بسنت کے لئے چھت چاہئے
جی جی ۔یہ انارکلی میں کس جگہ واقع ہے
درمیان میں ہے جی
اچھا ، تو کیا کرایہ ہو گا جی اس کا
کرایہ تو صرف تھوڑا ہی ہے صرف دس ہزار ، جگہ دیکھیں گے تو آپ کا دل خوش ہو جائے گا۔
کرایہ تو بہت زیادہ ہے رات اور دن کا
اوہ جی ، یہ صرف دن کے لئے ہے رات کو تو ہماری چھت بک ہے
ہو۔۔اچھا ، اچھا یہ بتائیں جناب کسی قسم کی کوئی پابندی تو نہیں ہے
ہاہاہاہا۔۔ہا۔بھولے بادشاہو یہ صرف چھت کا کرایہ ہے۔
کیا مطلب؟
جناب اگر ماحول بھی آزادانہ چاہتے ہیں تو اس کے لئے علیحدہ پیسے ہوں گے
اچھا ، مگر وہ کتنے
پندرہ ہزار اور ،وہ جی سب کو دینے پڑیں گے نا
اوہ یہ تو بہت زیادہ ہیں۔دس ہزار میں یہ سب کچھ ممکن نہیں ہے کیا؟
اوہ نہیں جی ، آپ کہیں اور دیکھ لیں ، سلاما لیکم
سنیں جناب
جناب پہلے آپ پتہ کر لیں شہر میں ، سلاما لیکم
---------------------------------------------------------
ہیلو۔۔ہیلو ، کیا حال ہیں جناب
ٹھیک ہوں ، کون ؟
وہ جی آپ کا لوہاری دروازہ کے اندر بسنت کے لئے چھت کا اشتہار پڑھا تھا
ہاں جی اپنی ہی چھت ہے
کیا کرایہ ہے جناب اس چھت کا
بیس ہزار روپے لائٹنگ کے ساتھ اور اگر آپ لائٹنگ کا اپنا انتظام کرنا چاہیں تو اٹھارہ ہزار
مگر جناب انارکلی میں تو ہمیں دس ہزار کی مل رہی ہے
تو وہاں سے لے لیں ۔میرے پاس دن اور رات کے لئے ہے اور اتنے کم ریٹ میں آپ کو کوئی نہیں دے گا
کچھ کم نہیں ہو سکتے جناب
نہیں جناب ، سال میں چھت کی ایک دن ہی تو کمائی کرتے ہیں نہیں تو کون پوچھتا ہے چھتوں کو
اچھا تو جناب یہ بتائیں کہ ماحول کیسا ہوگا،میرا مطلب کوئی پابندی وغیرہ تو نہیں ہے
کیا مطلب ؟ پابندی کیسی جناب
میرا مطلب ، پیاس شیاس تو بندے کو لگتی ہے کوئی پانی شانی کا انتظام
پانی بہت۔۔۔اوہ۔۔اچھا، بادشاہو ، سفارش ہے تو اپنے رسک پر کر لو اپنا کوئی ذمہ نہیں
اچھا جناب بتاتے ہیں پھر آپ کو
اچھا جی
خدا حافظ
-----------------------------------------------------------------
ہیلو ۔۔ہیلو جناب ، کیا حال ہیں
کون بول رہا ہے
وہ جناب آپ کی بھاٹی دروازہ والی چھت کے بارے میں پوچھنا تھا
جی جی پوچھیں
کیا کرایہ ہو گا چھت کا ،دن اور رات کے لئے چاہئے
نہیں جی دن کی تو بکنگ ہو چکی ہے صرف رات کے لئے فارغ ہے
اچھا تو رات کا ہی بتا دیں
سہولتوں کے ساتھ چاہئے یا صرف خالی چھت درکار ہے
دونوں طرح بتا دیں
خالی چھت کے دس ہزار اور اگر تمام سہولتیں لینی ہو تو پچاس ہزار
جناب۔۔۔جناب میں نے چھت کرایہ پر لینی ہے خریدنی نہیں
آپ کو کرایہ ہی بتا یا ہے
اچھا تو یہ تو بتائیں سہولتیں کیا کیا ہوں گی
ہر قسم کی ، مگر سامان آپ کا اپنا
ہر قسم سے آپ کی کیا مراد ہے جناب
مکمل آزادی ، آپکو کوئی پوچھے گا نہیں جو جی چاہے کریں ، فائرنگ اور آتشبازی کے علاوعہ
اور اگر سہولتیں کم لینا چاہیں یعنی صرف پانی شانی کا انتظام کریں
وہ آپ کی مرضی مگر پیسے اتنے ہی ہوں گے
اچھا جناب دیکھتے ہیں پھر
ہاں چل پھر لیں مگر ہاں کرنی ہو تو شام تک بتا دیں ،ورنہ پھر مشکل ہے
اچھا جناب
اچھا جی
------------------------------------------------




4 تبصرے:

  1. کیا واقعی یہ اشتہارات اخبار میں چھپے تھے ؟
    آپ بلاگسپاٹ کے بلاگ کھول پاتے ہیں یا نہیں ؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. جی ہاں اس قسم کے اشتہار آج کل اخباروں کی زینت ہیں۔
    ذیل میں جنگ گروپ کے ایک اخبار روزنامہ آواز کا ایک اشتہار جو کل مورخہ ٧ مارچ ٢٠٠٦ کو شائع ہوا پیش خدمت ہے۔
    بسنت کے لئے آئیڈل چھت
    لاہور کے دل چوک اردو بازار میں واقع فاطمہ سنٹر کی چھت بسنت کے لئے دستیاب ہے۔بکنگ کے لئے فوراً رابطہ کریں۔
    03004939193

    ہماری طرف سے بلاگ اسپاٹ کی کوئی سائٹ نہیں کھل رہی ہے۔ہم کیبل نیٹ استمال کرتے ہیں۔ہو سکتا ہے ڈائل اپ والوں سے کھل رہی ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. اسلام آباد اور گرد و نواح میں کم از کم مندرجہ ذیل آئی ایس پیز کے ذریعہ بلگسپاٹ کھُل رہا ہے ۔
    Micronet, COMSATS, WOL, Hungama, Buddy
    اگر شور شرابہ کرنے کی بجائے اپنے اپنے آئی ایس پی کو مجبور کیا جاتا اور پی ٹی اے کو ای میلز بھیجی جاتیں تو بہتر نتائج برآمد ہو سکتے تھے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. ہیں جناب ہماری طرف سے نہیں کھل رہا۔میری اور میرے بڑے بھائی پردیسی کی آئی ایس پی ایک ہی ہے اور ہماری نیٹ ورکنگ ہوئی ہوئی ہے۔شائد یہ ہی وجہ ہو کیونکہ ہمارا آئی ایس بھی
    comsats
    ہی ہے۔کام ساٹ کے ڈائل اپ پر بھی علیحدہ چلا کر دیکھا ہے مگر بلاگ سپاٹ مین پیج کھلتا ہے۔مگر کسی کا ذاتی بلاگ نہیں کھلتا۔ہم نے کام ساٹ کے دفتر میں اپنی شکایت جمع کروا دی ہے دیکھیں کیا بنتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

Featured Post

جاوید اقبال ۔ 100 بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی

  جاوید اقبال:  100  بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی لاہور، پاکستان کا ایک مصروف شہر، جہاں گلیوں میں بچوں کی آوازیں گونجتی تھیں ...