جمعہ، 14 اپریل، 2006

موبائیل فون سے بچیں

آج صبح کےاخبار میں ایک خبر پڑھ کر ایسے لگا کہ جیسے جسم سے جان نکل گئی ہو۔خبر کے متن کے مطابق ایک پرتگالی باشندے کا موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیااور اس کی ٹانگوں پر شدید زخم آئے۔اب یہ نہیں پتہ چلا کہ اس کی ٹانگوں میں سے کیا کیا چیزیں زخمی ہوئی ہیں۔
وہ تو شکر ہے کہ میں اپنا موبائیل فون اپنی پینٹ کی جیب میں نہیں رکھتا ۔اپنی عادت کے مطابق میں اسے اپنی قمیض کے اوپری حصہ کی بائیں جیب میں ٹھونسے رکھتا ہوں۔اب سوچتا ہوں وقت کا کیا پتہ ،ویسے بھی پاکستان میں دھماکوں کا عام رواج ہے اور اگر میرے موبائیل فون نے بھی دھماکہ کر دیا تو میرا دل تو گیا نا۔

3 تبصرے:

  1. ha ha ha ha
    bach key rehna ae baba bach kai rehna

    جواب دیںحذف کریں
  2. نەيں يار يه تو بڑى خوفناكـ خبر سنا دى ـ
    اب ٹانگوں ميں دل گردے جگر وغيره تو ەوتا نەيں ـاور جو ەوتا ەے ـ ــ ـ
    ڈر سا لگنے لگا ەے ـ

    جواب دیںحذف کریں
  3. اللہ آپ کو جلد مکمل شفاء عطا کرے ۔ خبر تو بُری ہے ليکن اسے اچھا بنانا آپ کے ہاتھ ميں ہے ۔ ميں آپ کو سادہ طريقہ بتاتا ہوں ۔ آپ اس کے متعلق پريشان بالکل نہ ہوں ۔ مگر پرہيز کريں ۔ چوبيس گھينٹے ميں کم از کم تين لٹر سادہ پانی پئيں ۔ لہسن کا استعمال زيادہ کريں ۔ سبز پتی کا قہوہ جسے چائينيز ٹی کہتے ہيں دن ميں چودا کپ پئيں مگر بغير چينی يا سوِيٹ نر کے ۔ قہوہ بنانے کيلئے پتی کو نہ اُباليں بلکہ تھوڑی سی پتی کپ ميں ڈالکر پانی اُبال کر اُس پر ڈال ديں ۔ چودا کپ کيلئے پتی تھرموس ميں ڈالکر چودا کپ اُبلا ہوا پانی اُس ميں ڈالکر رکھ ديں اور سارا دن پيتے رہيں ۔ کھيرے اور ککڑی کھايا کريں ۔ مصالحوں والے اور تيز مرچ والے کھانے نہ کھائيں ۔ گائے کا گوشت بالکل نہ کھائيں ہو سکے تو بکرے کا بھی نہ کھائيں ۔ مرغی اور مچھلی کھائيں ۔ سبزياں خوب کھائيں ۔ داليں کھا سکتے ہيں ۔ پھل کھائيں ۔

    جواب دیںحذف کریں

Featured Post

جاوید اقبال ۔ 100 بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی

  جاوید اقبال:  100  بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی لاہور، پاکستان کا ایک مصروف شہر، جہاں گلیوں میں بچوں کی آوازیں گونجتی تھیں ...