بلاگسپاٹ گوگل والوں کی بلاگنگ کی ایک مفت سروس ہے جس کے لئے گوگل کی دوسری مفت سروس کی طرح جی میل کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے ۔اگر آپ کے پاس جی میل کا اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تب تو صحیح ہے اگر نہیں تو سب سے پہلے آپ جی میل کا اکاؤنٹ بنا لیں ۔۔ جی میل کا اکاؤنٹ بنانے سے آپ کو گوگل کی تمام سروس تک رسائی ہو جائے گی اور آپ اسے اسی اکاؤنٹ سے استمال بھی کر پائیں گے ۔ جی میل اکاؤنٹ بنانے کے لئے آپ نیچے دئے گئے ایڈریس پر جائیں۔
gmail.com
جی میل کا اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ نیچے دئے گئے لنک کے زریعہ سے بلاگسپاٹ پر جائیں
http://www.blogger.com
یا
http://www.blogspot.com
اگر آپ جی میل سے لوگن نہیں تو آپ کے پاس یہ صفحہ کھلے گا ۔۔ دیکھیں تصویر ۔۔۔ تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں
اور اگر آپ لوگن ہیں تو آپ کے پاس یہ پیج کھلے گا ۔۔ دیکھیں تصویر ۔۔۔ تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں
آپ کے بائیں ہاتھ اوپر ‘‘ نیو بلاگ ‘‘ لکھا ہوا ہو گا ۔۔۔ اسے کلک کریں ۔۔
New blog
۔ ‘‘ نیو بلاگ ‘‘ کو کلک کرنے سے آپ کے پاس ایک صفحہ کھلے گا جس پر آپ نے اپنے بلاگ کا نام اور ایڈریس لکھنا ہے ۔ دیکھئے تصویر ۔۔۔۔۔تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں
لیجئے جناب آپ بلاگر بن گئے ۔۔ اب آپ نے اسے اردو میں ڈھالنا ہے تو نیچے دئے گئے لنک پر جا کر اردو تھیم گیلری سے ہمارے محترم اردو بلاگر ساتھیوں کے بنائے ہوئے میں سے کوئی سا بھی اپنی پسند کا اردو تھیم اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر کے اسے ان زپ کر لیں۔اس میں سے آپ کے پاس ایک ‘‘ ایکس ایم ایل ‘‘ فائل برامد ہوگی ۔۔۔۔ بس اسے اپ لوڈ کرنا ہے ۔۔۔۔
http://urdutheme.blogspot.com/
اردو تھیم گیلری میں آپ اگر اپنے بائیں ہاتھ دیکھیں تو
Blogger Urdu Theme
لکھا ہو گا اس کو کلک کر کے آپ بلاگر اردو ٹملیٹ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ انشاللہ جلد ہی میں ادھر اپنے بلاگ پر بھی وہ سارے ٹمپلیٹ ار کچھ اپنے بنائے ہوئے ٹمپلیٹ بھی مہیا کردوں گا۔جس سے آپ کو اور آسانی ہوجائے گی
اگر آپ کو اردو تھیم گیلری میں مشکل پیش آئے تو آپ بلاگر ٹمپلیٹ ہمارے ڈراپ بکس سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
اگر آپ کو اردو تھیم کسی بھی لنک سے دستیاب نہ ہوں تو تو آپ بلاگر ٹمپلیٹ ہماری گوگل ڈرائیو سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
بلاگ بنانے کے بعد آپ اپنے بلاگ کا اندرونی منظر کچھ ایسا دیکھیں گے ۔۔۔ دیکھیں تصویر ۔۔۔ جہاں تیر کا نشان ہے وہاں کلک کریں ۔۔۔۔۔تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں
اب ٹمپلیٹ پر کلک کریں
ٹمپلیٹ کو کلک کرنے سے آپ کے پاس کچھ ایسا منظر ہو گا ۔۔۔ یہاں دائیں ہاتھ اوپر اگر آپ دیکھیں تو ‘‘ بیک اپ ، ری سٹور ‘‘ لکھا ہو گا ۔۔۔۔اس کو بے دھڑک ہو کر کلک کر دیں
Backup/Restore
دیکھیں تصویر ۔۔۔۔۔ ۔تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں
اس کو کلک کرنے سے آپ کے پاس ایک صفحہ کھلے گا جس پر ‘‘ چوز فائل ‘‘ لکھا ہوگا ۔۔ اس کو کلک کر کے اپنے کمپیوٹر سے وہ ٹپلیٹ فائل جو آپ نے ڈاؤنلوڈ کر کے ان زپ کی تھی اسے اپ لوڈ کر دیں ۔۔۔
لیجئے جناب آپ اردو بلاگر بن گئے اب نیچے دی گئی تصویر کے مطابق ‘‘ نیو پوسٹ ‘‘ پر کلک کر کے جو جی چاہے لکھیں
اور پانچ منٹ میں ہانڈی تیار :grin:
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ۔
خوب کہا اور میرا بلاگ اس بات کا ثبوت ہے، جی میل بنانے کے لیے گوگل سے مدد لی اور پھر جناب 'م بلال م' نے بالکل اسی طریقے سے سٹیپ بائی سٹیپ بتایا آٹھ ماہ پہلے ۔لیکن بلاگ بنانے اور لکھنا آ جانے کے بعد اور مسئلے بھی نمودار ہو جاتے ہیں جیسے آج کل جب کوئی بلاگ پر کمنٹ کرتا ہے تو اسے مشکل پیش آتی ہے پوسٹ کرنے میں ۔ کچھ چھوٹے چھوٹے مسائل اور بھی ہیں ۔راہ نمائی کا بہت شکریہ ۔
جواب دیںحذف کریںاتنے آسان طریقے سے سمجھانے کا شکریہ۔ اب تو آاپکے بہترین دوستوں محترم عاطف بٹ اور محترم ساجد شیخ کے بلاگ کا انتظار رہے گا۔ تاہم میری طرف سے ان کو بلاگنگ میں آمد کی پیشگی مبارک ہو۔
جواب دیںحذف کریںجناب محمد سلیم صاحب ، پیشگی مبارک باد کا بہت شکریہ۔ یقین کیجئے کہ آپ جیسے بہترین بلاگرز کی موجودگی میں بلاگ شروع کرنے میں جہاں قدرے ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے وہیں اس سے حوصلہ بھی ملتا ہے کہ نقوش قدم پہلے ہی سے موجود ہیں اور ان پر چل کر ہم بھی کسی قابل ہو جائیں گے۔
جواب دیںحذف کریںرمضان المبارک میں مصروفیات قدرے بڑھ جاتی ہیں لیکن ارادہ مضبوط ہے کہ چند ہی روز میں ہم بھی اپنا بلاگ شروع کر دیں گے۔
پردیسی بھائی ، کافی آسان انداز میں آپ نے بلاگنگ کا طریقہ سمجھا دیا ۔ اب اردو Templates بھی پیش کر دیں تا کہ مزید آسانی ہو جائے۔
جواب دیںحذف کریںبہت ہی آسان اورسہل طریقہ ہے بلاگ بنانے کا۔
جواب دیںحذف کریںاسپر یہ کہ بلاگرز کیلئے خوبصورت تھیمز بھی موجود ہیں۔
بہت ہی خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک جزا عطا فرمائیں
جواب دیںحذف کریںبہت خوب ، بہت آسان الفاظ میں آپ نے بہت کچھ سمجھا دیا
جواب دیںحذف کریںبہت خوب نجیب بھائی۔۔۔۔ ہم بھی اسی بہانے شاید اپنا تھیم اپڈیٹ کر لیں۔۔۔ ;-)
جواب دیںحذف کریںبرادر تبصرے کے لئے ممنون ہوں
جواب دیںحذف کریںآپ کے تبصرے کا شکریہ
جواب دیںحذف کریںانشااللہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی ایسی چیزوں کے بارے میں بھی رہنمائی دی جائے گی جن میں ایک بلاگر کو مشکلات پیش آتی ہیں
سلیم بھائی جی تبصرے کا بہت شکریہ
جواب دیںحذف کریںبھرا جی دوسرے ساتھیوں کے ٹمپلیٹ دو اور جگہوں پر بھی مہیا کر دئے ہیں تاکہ آسانی رہے ۔۔۔انشااللہ جونہی وقت ملتا ہے اپنے بہت سے ٹمپلیٹ بھی مہیا کر دوں گا
جواب دیںحذف کریںخراسانی بھائی جی تبصرے کا بہت شکریہ
جواب دیںحذف کریںملک صاحب آپ کا بہت شکریہ
جواب دیںحذف کریںمحترم اسلم فہیم بھائی آپ کا بلاگ پر آنے اور تبصرہ کرنے کا بہت شکریہ
جواب دیںحذف کریںنیرنگ برادر آپ بلاگ پر آئے بھی تو رمضان میں ۔۔۔ اب بھلا بتائیں ہم آپ کی کیا خدمت کریں ۔
جواب دیںحذف کریںتھیم اپڈیٹ کرنا یا نیا بنانا آپ کے لئے کوئی مشکل تھوڑا ہی ہے ۔۔۔ بلکہ بنائیں کوئی اچھا سا ۔۔۔ ہم بھہ اپنی بجائے آپ والا ہی چرا کر استمال کر لیں گے ۔۔
:twisted:
اچھا کیا ہے ۔ ایسا ہوتا رہنا چاہیئے تکہ لوگ اردو بلاگنگ کی طرف مائل رہیں ۔ مجھے کچھ اس طرح یاد پڑتا ہے کہ آپ کافی پرانے بلاگر ہیں مگر بلاگ اس طرح کا نہیں تھا ۔ شاید بیچ میں کہیں اور مصروف ہو گئے تھے
جواب دیںحذف کریںبہت خوب، مشکل ہی آسان کر دی آپ نے۔ کچھ نئے دوست آئے تھے اور اُن کے لئے بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنانے کے لئے ٹپس لکھنے والا تھا کہ آپ کا یہ بلاگ ملا۔ بہت شکریہ، میرا کام بہت آسان ہوگیا آپ کی محنت کی وجہ سے۔
جواب دیںحذف کریںنعیم بھائی آپ کا بلاگ پر آنے اور پسندیدگی کا شکریہ
جواب دیںحذف کریںخدا گنجے کو کنگھی تب دیتا ہے جب بال جھڑ چکے ہوتے ہیں ۔۔ ہمیں پہلے نہ ملا یہ بلاگ
جواب دیںحذف کریں