بدھ، 18 ستمبر، 2013

میکرو ( مائکرو ) بلاگنگ کیا ہے ؟

keybord

جوں جوں ویب اپنا سفر طے کر رہی ہے ہر چیز میں جدت آتی جارہی ہے ۔کل کلاں کو لوگ صرف ویب پر تحریر پڑھا اور پھر لکھا کرتے تھے ، اس کے بعد تصویر کا سفر شروع ہوا ، پھر آڈیو یعنی صوتی سفر اور بعد آزاں ویڈیو نے آکر ویب کی دنیا میں چار چاند لگا دئے۔
اسی طرح آج کل بلاگنگ میں بھی جدت آتی جارہی ہے ۔سادہ بلاگنگ سے بلاگنگ پوڈ کاسٹنگ میں تبدیل ہوئی ۔۔۔ابھی ہمارے اردو بلاگر پوڈ کاسٹنگ کو ہی سمجھ نہیں پائے تھے کہ بلاگنگ نے میکرو ( مائکرو ) بلاگنگ کی جانب سفر شروع کیا ہوا ہے۔

میکرو ( مائکرو ) بلاگنگ کیا ہے ؟
میکرو بلاگنگ ( مائکرو بلاگنگ ) ‘‘ بلاگنگ کے ساتھ ساتھ اپنی پروفائل پر چھوٹے پیغامات شائع کرنے کا ایک مجموعہ ہے ۔ بالکل ٹیوٹر کی طرز کے پر چھوٹے پیغامات شائع کرنا ۔۔۔ جو کہ پوری دنیا میں کسی بھی موبائل فون پر بھی پڑھے جاسکیں ۔ایسے چھوٹے پیغامات جن سے پڑھنے والے پر پیغام کا مطلب واضح ہو سکے ۔ ان پیغامات میں تحریر ، لنک ، آڈیو اور ویڈیو پیغامات شامل ہوتے ہیں ۔
اصل میں میکرو بلاگنگ سے آپ کسی اکیلے آدمی ، گروپ یا عوام تک تیزی سے اپنا پیغام منتقل کر سکتے ہیں جو کہ عام بلاگنگ سے ممکن نہیں ہے ۔۔۔۔

پچھلے سالوں میں بڑی حکومتوں نے خصوصاً عراق ، افغانستان ، مصر میں پیغام رسانی کے لئے بلاگنگ اور ٹیوٹر کو بڑے احسن طریقے سے استمال کیا ہے جس سے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔اور یہی وجہ ہے کہ اب میکرو بلاگنگ کی اہمیت اور افادیت دوسرے لوگوں اور حکومتوں کی نظروں میں بڑھتی جا رہی ہے ۔

اب ایک دو سوال میکرو بلاگنگ کے سلسلے میں
کیا ہم ورڈ پریس کے زریعہ سے میکرو بلاگنگ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں بالکل کر سکتے ہیں ۔۔۔ اس کے پلنگ ان آپ کو ورڈ پریس کی سائٹ سے مل جائیں گے
کیا ہم بلاگ سپاٹ بلاگنگ کے زریعہ سے میکرو بلاگنگ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں ممکن ہے ۔۔


6 تبصرے:

  1. ماشاءاللہ بہت اچھی تحریر ہے۔ یہاں پر لفظ مائیکرو استعمال کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ میکرو Macro درست نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. تبصرے کا اور تصحیح کا بہت شکریہ
    اصل میں گوگل سرچ میں تمام فارسی اور عربی بلاگرز نے اپنی تحریروں میں اس لفظ کو '' میکرو '' ہی استمال کیا ہے ۔۔ جب میں نے اردو کے لئے سرچ کیا کہ آیا اس پر کسی اور نے تحریر تو نہیں لکھی تو مجھے تمام تحریریں عربی اور فارسی میں ملیں۔
    بحرحال سرچ کی ٹرم کی وجہ سے اسے ایسے ہی رہنے دیا گیا ہے مگر تصحیح کر کے ساتھ ساتھ اردو کا تڑکا بھی لگا دیا گیا ہے ۔
    آپ کا ایک بار پھر شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  3. نجیب بھائی ، معلوماتی تحریر کے لئے شکریہ ۔
    اس مراسلے میں مائکرو اور میکرو کی تکرار سے مجھے بھی ایک " مائکرو" یاد آ گئی ۔ نام تو اس کا JO تھا لیکن مائکرو کے نام سے جانی جاتی تھی۔ :cool:

    جواب دیںحذف کریں
  4. بات یہ ہے بھرا جی ۔۔۔ آپ نے خفیہ پتہ نہیں کتنی حسینائیں اور محبوبائیں مائیکرو کر کے چھپائی ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔ :mrgreen:

    جواب دیںحذف کریں
  5. بہت معلوماتی تحریر ہے، لیکن اس میں ادھورے پن اور تشنگی کا احساس ہوتا ہے۔ اگر وضاحت کر دی جاتی کہ ورڈ پریس کے کون کون سے پلگ ان دستیاب ہیں مائیکرو بلاگنگ کے لئے اور بلاگ سپاٹ پر کیسے ممکن ہے تو تحریر میرے خیال میں زیادہ بہتر ہو جاتی

    جواب دیںحذف کریں
  6. ہممم ۔۔ آپ کی بات بجا ہے ۔۔۔ مگر بھائی جی میں نے پیسے بھی کمانے ہوتے ہیں
    :grin:

    جواب دیںحذف کریں

Featured Post

جاوید اقبال ۔ 100 بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی

  جاوید اقبال:  100  بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی لاہور، پاکستان کا ایک مصروف شہر، جہاں گلیوں میں بچوں کی آوازیں گونجتی تھیں ...