سوا تین کے بعد میں لاہور گلشن راوی کے بگ پیزا ہاؤس میں داخل ہوا تو سامنے ہنستے کھیلتے زوہیر صاحب ، سعد ملک صاحب ، ایم بلال صاحب ۔ عبدالقدوس صاحب اور ان کے ہنس مکھ بھائی بیٹھے ایک بڑے پیزے کو ہڑپ کرنے میں مصروف تھے ۔
میرے السلام علیکم یا اہل المجالس کہنے پر سب محترم دوستوں نے جواب دینے کے ساتھ ہی پیزے کی بھی پیشکش کر دی ۔سعد ملک نے اپنی جگہ پیش کرتے ہوئے پیزا ڈالنا شروع کر دیا ۔کھانے کے ساتھ ساتھ آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ بہت سی باتیں ہوئی ۔باتوں باتوں میں ہی ہم لوگوں نے بٹ صاحب ( عبدالقدوس ) کی مہمان نوازی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو بڑے سائز کے پیزوں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے سادی بوتلوں سے خوب انجوائے کیا۔
میں خصوصی طور پر ایم بلال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ گجرات سے تشریف لائے اور ہمیں اپنی خوبصورت باتوں سے ہنسانے کے ساتھ ساتھ ہمارے علم میں بھی اضافہ کرتے رہے ۔
[gallery ids="714,715,716,717,718,719,720,721,722,723,724,725,726,727,728,729,730,731,732,733,734,735,736,737,738,739,740,741,742,743,744,745,746,747,748"]
مکمل تصاویر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
بلاشبہ ایک اچھی بیٹھک تھی
جواب دیںحذف کریںارے واہ ،آئے دن آپ لوگ تو خوب ملاقاتوں کے مزہ لوٹ رہے ہو ۔۔۔ اللہ پاک سب بلاگرز کے درمیان یوں ہی محبت قائم رکھے۔۔۔آمین
جواب دیںحذف کریںارے پردیسی صاحب پیزے اتنے بھی بڑے نہیں تھے ویسے
جواب دیںحذف کریںجی ہاں ۔۔ خوبصورت اور اچھے لوگوں کے ساتھ ایک بامقصد اور علمی بیٹھک
جواب دیںحذف کریںآپ کی دعاؤں پر آمین
جواب دیںحذف کریںآپ اگر پاکستان کبھی آئیں تو بتائیے گا۔آپ کے اعزاز میں ہم اس سے زیادہ اہتمام کرنے کی کوشش کریں گے
بھائی جی ۔۔۔ بیان میں تو وڈا کر کے ہی پیش کرنا تھا نا ۔۔۔ شکر کریں کہیں بہت وڈا نہیں لکھ دیا
جواب دیںحذف کریںخوش رہیں اللہ رزق اور کمائی میں برکت دے ۔آپ نے کہہ دیا ہے تو مجھے لگا کہ آپ نے کرہی دیا شکریہ ۔
جواب دیںحذف کریںدو بار آپ کی پاک زمین پر آچکی ہوں آگے ارادا تو ہے اللہ پورہ فرمائے ۔۔۔
ماشااللہ جی بہت خوشی ہوئی کہ آخر کار آپ لوگ مل بیٹھنے میں کامیاب ہو گئے اور بہت افسوس ہوا کہ اس ہفتے لاہور میں نہیں تھے اور پیزا کھانے سے رہ گئے- میرا مطلب ہیےآپ لوگوں سے ملاقات سے رہ گئے- چلیں " یار زندۃ -------------------"
جواب دیںحذف کریںچلیں کوئی بات نہیں۔۔اگلی دفعہ ہم آپ کو آپ کا یہ پچھلا حصہ بھی کھلا دیں گے
جواب دیںحذف کریںیہ کیا میں تو یہاں اس لیے آیا تھا کہ ایک تو تصویریں دیکھ لوںگا اور دوسرا ملاقات کی تفصیل پڑھ لوںگا۔ تفصیل تو آپ نے لکھی ہی نہں
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ ہم پھر دوہری شدت سے انتظار کر رہئے ہیں
جواب دیںحذف کریںخوب تصاویر ہیں جناب!!!
جواب دیںحذف کریںتصاویر ہماری طرف سے اور تفصیل ایم بلال کی جانب سے ۔۔اور انہوں نے ابھی میرے خیال میں '' انتظار فرمائیے '' کا پٹھا لگایا ہوگا
جواب دیںحذف کریںشکریہ بھرا جی ۔۔۔ ملاقات بھی مزیدار تھی
جواب دیںحذف کریںواہ بہت عمدہ
جواب دیںحذف کریںویسے یہ بڑے والے بھائی صاحب کون ہیں؟
آپ کی مراد کہیں جن بابا کی طرف تو نہیں ۔۔۔ یہ بھرا جی سعد ملک صاحب ہیں ۔۔ بڑے دبنگ لڑکے ہیں۔۔
جواب دیںحذف کریںملاقات بھی اچھی رہی ہوگی یقیناََ ، بس تفصیل کا انتظار ہے ۔ اور یہ ایک تصویر میں چھوٹا سا ننھا منا معصوم سا بچہ کون ہے ؟
جواب دیںحذف کریںاچھا جی ۔۔۔ ایم بلال کے ساتھ جو کھڑے ہیں۔۔۔وہ جناب زوہیر صاحب ہیں ۔۔۔مجھے لگتا ہے آپ نے جان بوجھ کر پوچھا ہے۔۔۔
جواب دیںحذف کریںزوہیر کو پتہ لگ گیا تو ۔۔۔۔۔
ماشااللہ جی بہت خوشی ہوئی ۔۔۔ بس ہمیں اپنی ہی کمی محسوس ہوٕ ئی ۔ ہم تو اس لئے نہیں آئے کہ صرف لاہوریوں کا اکٹھ ہے
جواب دیںحذف کریںمحترم ملک صاحب
جواب دیںحذف کریںخاطر جمع رکھیں ۔انشااللہ اگلے ماہ اکٹھ میں آپ کو بلائیں گے بھی اور آپ سے مزے مزے کی باتیں بھی سنیں گے
او اچھا ۔۔۔ آپ میری بات کر رہے ہیں :D
جواب دیںحذف کریںبس یارا اصل میں آپ نے ہی صحیح پہچانا ہے ۔۔ ورنہ میرے فیشن ایبیل سفید بال دیکھ کر یار لوگ تو مجھے بوڑھا بابا ہی سمجھتے ہیں
آپ کی عقلمندی کی تو مجھے داد دینی پڑے گی :D
جی بالکل انہی کی بات کررہا تھا۔
جواب دیںحذف کریںوہ تو جسامت سے ہی دبنگ دکھائی دے رہے ہیں
اوہ معذرت ایک دفعہ پھر لنک غلط پوسٹ ہوگیا ۔ دراصل میں اس کی بات کررہا تھا ۔
جواب دیںحذف کریںhttp://snaji.com/2013/02/25/bloggers-3/lhr-blogger-24-02-13-25/