پہلی اردو بلاگرز کانفرنس کا انعقاد مورخہ 26-27 جنوری 2013ء کو ایوانِ صنعت و تجارت لاہور پاکستان میں کیا گیا
سب سے پہلے تو اتنی اچھی کانفرنس کے انعقاد پر میری طرف سے اور تمام اردو بلاگرز کیمونٹی کی طرف سے محسن عباس کو خراج تحسین اور بہت مبارکباد
اچھی مینجمنٹ کی بدولت اس کانفرنس کو سال کے شروع کی بہترین کانفرنس کہا جا سکتا ہے
ایسی کانفرنس جو نظم ظبط کا اعلی ترین نمونہ تھی جس میں تمام اردو بلاگرز کو عزت و احترام دیا گیا
اس کانفرنس میں ناشتے اور کھانے کا بہترین انتظام کیا گیا تھا
لاہور شہر سے باہر والوں کی خصوصی نگہداشت اور ان کے آرام کا خیال رکھا گیا اور انہیں لاہور کے مقامات کی سیر بھی کروائی گئی
پچھلے چند سالوں میں اردو زبان نے انٹرنیٹ پر بہت تیزی سے ترقی کی ہے جس کا فائدہ جہاں اردو دانوں کو ہوا ہے وہاں بہت سے دوسرے لوگوں نے بھی سنجیدگی سے اس طرف دھیان دینا شروع کر دیا ہے ۔کیونکہ جو بات کسی کو اس کی مادری زبان میں سمجھائی یا دماغ میں ڈالی جا سکتی ہے وہ دوسری زبان میں نہیں ۔سوچوں کو بدلنے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں سوچوں کے انداز کو اپنا کر انہیں اپنا رنگ دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔
میری نظر میں اس کانفرنس کے مقاصد یہ تھے
گزشتہ تین چار ماہ سے سوشل میڈیا والوں نے پاکستانی ٹی وی میڈیا کی دھجیاں بکھیر دی تھیں ۔ان کا سد باب کرنا
تمام پاکستانی اردو بلاگرز کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا
ایسے بلاگرز کی نشان دہی اور جانکاری جو انتہا پسند خیالات کے مالک ہیں
اردو بلاگرز کی سالوں میں کی گئی محنت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا اور فائدہ اٹھانا
پروفیشنل صحافیوں کو بلاگنگ کی تربیت کے لئے اردو بلاگرز کی گئی کاوشوں سے استفادہ حاصل کروانا
خام مال کو اپنے لئے حاصل کرنا۔۔۔خام مال سے مراد ایسے اردو بلاگرز جن کے ذہن ابھی پختہ نہ ہوئے ہوں
خاص کر گاؤں ، دیہات یا کہ چھوٹے شہروں کے بلاگرز کو ترجیح دے کر ان کی سوچ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال کر ان سے کام لینا
مصر میں بلاگرز کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے حالات کو مد نظر رکھ کر اسی کے مطابق ان سے کام لینا ۔
اردو بلاگرز کو اپنے دئے گئے پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا اور ان سے اپنی مرضی کے مطابق کام لینا
بلتستان ، پختونخواہ سے بلاگرز تیار کرنا تاکہ وہ اپنی زبان میں اپنی قوم کی رہنمائی کر سکیں
[gallery ids="426,424,425,427,428,433,432,431,430,429,434,435,436,437,438,443,442,441,440,439,444,445,446,447,448,453,452,451,450,449,454,455,456,457,422,458,459,460,461,462,463,464,465,466,467,468,469,470,471,472,473,474,475,476"]
شیخو بلاگ میں تازہ نیوز ، ذاتی حالات زندگی ، معاشرتی پہلو اور تازہ ٹیکنیکل نیوز کے متعلق لکھا جاتا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Featured Post
جاوید اقبال ۔ 100 بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی
جاوید اقبال: 100 بچوں کے قاتل ایک سفاک جنسی درندے کی کہانی لاہور، پاکستان کا ایک مصروف شہر، جہاں گلیوں میں بچوں کی آوازیں گونجتی تھیں ...

-
اساں چولا پایا عشقے دا اساں بنھ لئے گھنگرو یار دے دس کیہ کریے ایہناں اکھیاں دا وچ سُفنے چھمکاں مار دے اساں چیتر گروی رکھیا سی اج ہاڑ ک...
-
پاکستان بھر میں بارشوں کی رومانوی چھاؤں ۔ بارش کے اس خوبصورت موسم میں بوندوں کی زبانی پینو کافی شاپ کی کھڑکی کے پاس بیٹھی تھی، جہاں ...
-
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ بی بی اے کے طالب علم مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کا واقعہ پاکستان کے سب سے زیادہ زیرِ ...
تصویریں عمدہ ہیں، بندے سارے سوہنے لگ رے، باوو شاوو بن کر آئے تھے مطلب۔
جواب دیںحذف کریںباقی روداد تو ٹھیک۔ یہ آخری پیراگراف کیا واقعی آپ نے ، "سچی مچی" میں لکھا ہے، یعنی کانسپریسی پکوڑوں کی ریڑھی صحیح میں لگی؟
---------------------------------------------------------------------------
گزشتہ تین چار ماہ سے سوشل میڈیا والوں نے پاکستانی ٹی وی میڈیا کی دھجیاں بکھیر دی تھیں ۔ان کا سد باب کرنا
تمام پاکستانی اردو بلاگرز کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا
ایسے بلاگرز کی نشان دہی اور جانکاری جو انتہا پسند خیالات کے مالک ہیں
اردو بلاگرز کی سالوں میں کی گئی محنت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا اور فائدہ اٹھانا
پروفیشنل صحافیوں کو بلاگنگ کی تربیت کے لئے اردو بلاگرز کی گئی کاوشوں سے استفادہ حاصل کروانا
خام مال کو اپنے لئے حاصل کرنا۔۔۔خام مال سے مراد ایسے اردو بلاگرز جن کے ذہن ابھی پختہ نہ ہوئے ہوں
خاص کر گاؤں ، دیہات یا کہ چھوٹے شہروں کے بلاگرز کو ترجیح دے کر ان کی سوچ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال کر ان سے کام لینا
مصر میں بلاگرز کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے حالات کو مد نظر رکھ کر اسی کے مطابق ان سے کام لینا ۔
اردو بلاگرز کو اپنے دئے گئے پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا اور ان سے اپنی مرضی کے مطابق کام لینا
بلتستان ، پختونخواہ سے بلاگرز تیار کرنا تاکہ وہ اپنی زبان میں اپنی قوم کی رہنمائی کر سکیں
---------------------------------------------------------------------------------------------
آپ کو ایسا محسوس ہوا تو اس کی یقینا کچھ وجوہات رہی ہوں گی،
اگر شریک مزید روشنی ڈال سکیں تو دعائیں لی جئے گا۔
جزاک اللہ
درست یا غلط کی بحث سے بالاتر ہو کر کہوں تو
جواب دیںحذف کریںتجزئیہ جاندار ہے بھئی
ہجے سہی کر دیو یار غلط کے
جواب دیںحذف کریںڈفر برادر آپ کا شکریہ
جواب دیںحذف کریںمحترم آپ کے تبصرے کا شکریہ
جواب دیںحذف کریںمحترم جو میں نے محسوس کیا اس پر اپنا تجزیہ لکھ دیا
بلاگنگ اپنے محسوسات لکھنے کا نام ہے۔
جواب دیںحذف کریںآپ نے ایسا محسوس کیا تو اس کی کوئی وجہ ہی ہوگی۔
وجہ بھی لکھنے یا نا لکھنے کی بھی کوئی وجہ ہوگی۔
:grin:
جناب کے تجزیات اپنی جگہ میں اپنی رائے بتانا چاہتا ہوں۔
جواب دیںحذف کریںپہلے تو اتنی سٹریٹجک سوچ کہاں سے اگئی ہم میں۔
اسکے بعد کسی بھی بچے اینالسٹ کو پتا ہے کہ بلاگر اور سوشل میڈیا کی فوج میں کیا فرق ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو پیجز والوں کو بلاتے۔
اور سب کو پتا ہے کون کون بلاگر تھا کانفرنس میں کتنے کو اسنکے فین فالورز ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں،
وہ جو میرا خیال تھا کہ ایک دن کوئی بلاگر انٹر مارے گا اور چھا جائے
جواب دیںحذف کریںاور وہ ہم سوشل میڈیا والوں کو میڈیا والوں کی دیکھائی ہوئی روہوں کا ہری بنائے گا
وہ تجزیہ غلط تھا
لیکن جیسا کہ اپ نے لکھا ہے اس طرح سے ساری کی ساری بنی بنائی سوشل میڈیا کی کمیونٹی کو اپنی مرضی کی سوچ میں ڈھالنے کا انتظام کر دیا گیا ہے
اور ساتھ ہی نئے اگنے والے ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات بھی اپنی مرضی سے موڈیفائی کرنے کا انتظام کردیا گیا ہے ؟
بڑے سیانے او جی تسی میڈیا والے!!!۔
پہلے تو آپ کے تبصرے کا شکریہ
جواب دیںحذف کریںجی برادر جو میں نے مشاہدہ کیا، محسوس کیا اس کو میں نے تحریر کا رنگ دے دیا
باقی رہی آپ کی یہ بات کہ ‘‘ وجہ بھی لکھنے یا نا لکھنے کی بھی کوئی وجہ ہوگی ‘‘
اس پر ابھی کچھ نہیں
برادر سعد
جواب دیںحذف کریںآپ نے جو مشاہدہ کیا یا محسوس کیا ضرور لکھئے ۔۔۔ ہمیں اچھا لگے گا
بھرا جی ۔۔۔ جی آیاں نوں
جواب دیںحذف کریںآپ کو اپنے ڈیرے پر دیکھ کر خوشی ہوئی
تبصرے کا بے حد شکریہ
تصاویر تو اعلی ہیں لیکن یہ نہیں پتا کہ کون ، کون ہے؟ :cry:
جواب دیںحذف کریںچند چہرے شناسا ہیں بس۔ باقی لوگ بھی اپنا تجزیہ کریں گے تو ذرا تصویر اپنے سارے رخوں کے ساتھ واضح ہو گی۔ لیٹس ویٹ!۔ :???:
[...] اردو بلاگرز کانفرنس کا انعقاد اور اردو بلاگرز کی مکمل تحریر پڑھنے کے لئے یہاں پردیسی کے بلاگ پر کلک کریں [...]
جواب دیںحذف کریںتصویریں اچھی ہیں اور آپ نے خوب انصاف کیا ہے، سب کی تصویریں پوسٹ کر کے.
جواب دیںحذف کریںآپ کے تجزئے سے، لیکن، اختلاف ہے. آپ کے تجزئے کے مطابق جتنے بھی "نئے" لوگ ہیں، یا وہ لوگ جنکو آپ سند "سمجھ" نہیں دیں گے، وہ گدھے ہیں، نہیں تو کم از کم کھوتے تو ہیں، اور ان کو ہر کوئی اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے.
حیرت ہے.
میں تو بس اتنا کہوں گا کہ
"ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ"
پردیسی صاحب، بےشک آپ کا تجزیہ جاندار ہے۔ مکر میرا خیال ہے کہ نۓ لکہنے والے بھی سمجھ بوجھ رکہتے ہیں۔ نۓ بلاگرز اگراستعمال ہو سکتے تو شاید اس کانفرنس میں صرف نۓ بلاگرز ہی ہوتے۔
جواب دیںحذف کریںویسے یہ میری زاتی راۓ ہے۔
نور پامیری صاحب
جواب دیںحذف کریںاس ناچیز کے بلاگ پر آنے اور تبصرہ کرنے کا شکریہ
منگو بادشاہ جی
جواب دیںحذف کریںاس ناچیز کے بلاگ پر آنے اور تبصرہ کرنے کا شکریہ
میں آپ کی رائے کا بھی احترام کرتا ہوں